شام کے دارالحکومت میں تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔ شام کی سرکاری خبرایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز نے رپورٹ میں بتایا کہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ واقعے میں 5 بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور زخموں کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔









