ایک طرف اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے، اور یرغمالوں کی رہائی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، دوسری طرف ہندوستان کے پڑوس میں جنگ شروع ہو گئی ہے۔ پڑوسی ملک میانمار نے مغربی رخائن میں ایئر اسٹرائک کر دیا ہے جس میں کم از کم 28 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ تقریباً 25 افراد اس ایئر اسٹرائک میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔









