مغربی آسٹریلیا کے شمال مغربی ساحلی علاقوں کو متاثر کرنے والے سمندری طوفان کو خطرے کے لحاظ سے تیسرے زمرے کے طوفان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے بیورو آف میٹرولوجی (بی او ایم) نے پیر کی صبح سمندری طوفان کو کیٹیگری ٹو سے کیٹیگری تھری میں اپ گریڈ کیا اور خبردار کیا کہ طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔









