کانپور (نامہ نگار)عام آدمی پارٹی بی جے پی کے شہنشاہ نریند مودی ،بنارس وکانگریس کے شہزادے راہل گاندھی کو امیٹھی میں سبق سکھائے گی۔پارلیمانی انتخاب میں عام آدمی پارٹی سو سے زائد نشستوں پر کامیا ب ہوکر تیسری سب سے بڑی پارٹی ہوگی اور بہتر حزب مخالف کا رول ادا کرے گی۔ابھی تک کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے خلاف پارلیمنٹ میں الزامات عائد کرتی تھیں جبکہ اندرونی طور پر وہ ملی ہوئی تھیں۔ یہ بات عام آدمی پارٹی کے لیڈر ودہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین نے امیٹھی جاتے ہوئے کانپور میں ڈاکٹر رحمانی کی رہائش گاہ میں صحافیوں سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے ساتھ گجرات میں منظم سازش کے تحت بدسلوکی کی گئی کیونکہ کانگریس وبی جے پی کو محسوس ہونے لگا ہے کہ عام آدمی پارٹی ان کے خوابوں کو پورا نہیں ہونے دے گی۔ اس لئے کیجریوال پر سازش کے تحت حملہ کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا میڈیا پریم چند والا میڈیا نہیں ہے۔ میڈیا گروپ کامرشیل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمود رحمانی نے کہا کہ ان کے ووٹر خاموش ہیں اور ای وی ایم پر بٹن دبا کر اپنی طاقت ک
ا مظاہر ہ کریں گے۔