مظفرنگر (بھاشا)مظفر نگر کے فسادات کے سلسلہ میں کم سے کم ۱۳؍افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ ریاستی حکومت کو قانون کی کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد میں قتل کے دو ملزم،پتھراؤ معاملے کے چار ملزم اور سات دیگر ملزمین کو شاہ پور اور کوتوالی حلقہ سے گرفتار کرلیا گیاہے۔ فساد معاملات کی جانچ کرنے والی خصوصی ٹیم کے مطابق تقریباً ۸سو افراد اجتماعی آبروریزی اور قتل کے معاملات میں ملوث پائے گئے تھے اور ان میں سے زیادہ تر افراد فرار ہیں۔قطبہ قتل کے معاملے میں پچاس ملزمین میں سے صرف تین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گاؤں میں فسادیوں نے ایک خاتون سمیت آٹھ لوگوں کو قتل کردیا تھا اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔