؍ڈومریاگنج ؍سدھارتھ نگر (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی دانشور سیل کے اسمبلی حلقہ صدر رمیش چندر عرف لکی شکلا نے کہا ہے کہ ڈومریا گنج پارلیمانی نشست سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ماتا پرساد پانڈے کی ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی یقینی ہے۔ انہیں تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل ہورہی ہے۔ مسٹر شکلا جمعرات کو ڈومریاگنج حلقہ کے اگیا، بہیریا،پرس پور ،حجروا،داؤد جوت وغیرہ گاؤں میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار ماتاپرساد پانڈے کی حمایت میں عوامی جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر لکی شکلا کے علاوہ ہریندر پانڈے،مراری پانڈے، دھرمیش پانڈے،شمو رضوی، دلیپ پانڈے اور مہیش پانڈے کے علاوہ کثیر تعداد میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔