اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہ میں دو ریزرو فوجیوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ملزم یوری ایلیاسوف اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم اینٹی ایئر میزائل یونٹ میں خدمات انجام دیتا تھا اور اس نے اپنی فوجی خدمات کے دوران حاصل کردہ خفیہ مواد کو ایرانیوں تک پہنچایا۔









