لکھنؤ(نامہ نگار)ڈالی گنج ریلوے کراسنگ سے منگل کو برآمد لاوارث لاش کی شناخت ہوگئی متوفی کی لاش حسن گنج دین دیال نگر کے باشندے کلو (۶۰) کے طور پر کردی گئی ہے۔ کلو کی شناخت اس کے بھائی اوم پرکاش نے کی ہے اس سلسلے میں اس کے بھائی اوم پرکاش نے بتایا کہ کلو کام کرنے کیلئے گھر سے نکلا تھا دیر رات تک جب وہ گھر واپس نہیں پہنچا تو کنبے کے لوگوں نے اسے تلاش کیا لیکن اس کا سراغ نہیں مل سکا۔ جس کے بعد اہل خانہ نے لا پتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی ۔پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد کلو کی تلاش شروع کردی۔ اسی دوران منگل کی دیر رات ڈالی گنج ریلوے کراسنگ پر ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس کی موت ٹرین کی زدمیںآنے کے سبب ہوگئی تھی۔