لکھنؤ(نامہ نگار)چنہٹ علاقے میں پان کے دکاندارنے زہر کھالیا طبیعت بگڑنے کے بعد اہل خانہ نے اسے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ مذکورہ خبر کے مطابق فیض آباد کے موئی کاباشندہ پان دکاندار ویریندر شکلا(۲۶)اپنی بیوی کے ساتھ چنہٹ واقع گنیش پور آیا ہوا تھا ۔انجلی تپ دق کی بیماری سے متاثر تھی جس کا علاج والدین کے ذریعے کرایا جارہا تھا۔ ویریندر کے خسر لکشمی چندر نے بتایا کہ کل رات ویریندر جب گھر واپس آیا تو اس کے منھ سے خون آنے لگا۔ فوری طور پر ویریندر کو رام منوہر لوہیا میں داخل کرایا جہاں جمعرات کوویریندر کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ویریندر نے زہر کھا کر خود کشی کی ہے اس سلسلے میں ویریندر کے خسر لکشمی نے بتایا کہ بیوی کی بیماری کی وجہ سے ویریندر پریشان رہتا تھا۔ ویریندر کے تین بچے امن ،بنٹی اور ایک بیٹی ندھی ہے۔