کراچی…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سارا ملک اسلحے سے بھرا پڑا ہے،ہم آتش فشاں کے دھانے پرہیں۔
ساری ایجنسیاں اور ادارے ایک ہوجائیں، گارنٹی دیتا ہوں کل سے کراچی میں ایک گولی نہیں آسکتی، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ”کراچی بے امنی عمل درآمد کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو ٹیکس چوری سے بڑا نقصان ہورہا ہے،فیصلے میں یہ بھی لکھیں گے کہ ایف بی آر کو پتا ہے ان کا سسٹم فیل ہوچکا ہے، آپ کو ٹیکس کا پیسہ نہیں مل رہا، اپنا آفس کراچی میں بنائیں اسلام آباد میں بیٹھ کر یہ کام نہیں ہوگا،پورٹ سٹی میں بیٹھیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کراچی بے امنی کیس میں ریمارکس دیئے کہ جو کچھ ملک میں ہورہا ہے، وہ کھلی بے حسی ہے ،ان کی سوچ یہ ہے کہ ملک جائے بھاڑ میں،کراچی جائے بھاڑ میں اور عوام جائیں بھاڑ میں۔