لکھنو۔(نامہ نگار)پی جی آئی علاقے میں فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ کے معاملے میں پولیس ایک فریق کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئی اور خواتین سے بدسلوکی کرنے کے بعد راجیش کو مارتے پیٹتے ہوئے تھانے لے گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ گاؤں میں ایک زمین پرقبضے کے معاملے میں مذکورہ علاقے کے باشندے ایک کسان کے ساتھ مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس کے باوجود بھی راجیش نے متنازعہ زمین پر دیوار تعمیر کرلی جس کی شکایت دوسرے فریق نے پولیس سے کی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق پی جی آئی کے کلی گاؤں باشندے کسان راجیش راوت کا اسی علاقے میں رہنے والی گیتا سنگھ سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔ جس کامقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس کے باوجود راجیش نے متنازعہ زمین پر دیوار کی تعمیر شروع کردی۔گیتا نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے پلاٹ پر تعمیری کا م کو روک دیا اس کے بعد راجیش کے گھر جاکر اسے تھانے چلنے کو کہا لیکن راجیش گھر پر موجود نہیں تھا ۔ گھر میںراجیش کی بیوی ،ماں اور بہن موجود تھیں۔ پولیس نے ان لوگوں سے راجیش کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ گھر پر موجود نہیں ہے لی
کن پولیس کو گھروالوںکی بات پر یقین نہیںآیا زبردستی گھر کے اندر داخل ہوگئی۔ خواتین سے بدسلوکی کرتے ہوئے پولیس ملامین راکیش کو تلاش کرنے لگے ۔ پڑوسیوں نے راجیش کو اس کی اطلاع دی ۔راجیش جیسے ہی گھر پہنچاپولیس نے اسے گرفتار کرکے پیٹنا شروع کردیا ۔پیٹتے ہوئے پولیس راجیش کو تھانے لے گئی بتایا جارہا ہے کہ راجیش کو رہا کرانے کیلئے گاؤں پردھان تھانے پہنچے لیکن پولیس نے ان کی بات پر توجہ نہیںدی۔ پولیس نے پردھان سے کہا ہے کہ راجیش کو ابھی رہا نہیں کیا جائے گا۔ پوچھ گچھ کے بعد اسے رہا کردیا جائیگا۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے راجیش کے خلاف دوسرے فریق سے مارپیٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔