پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے الزام لگایا کہ دہلی پولیس نے ان کے خاندان کی خواتین کے کپڑوں کے صندوق کی بھی تلاشی لی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے دہلی میں ان کی وزیر اعلی ٰ کی رہائش گاہ کپوتھلا ہاؤس پر چھاپہ مارا اور ایک ایک انچ تلاش کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سب بی جے پی کی اپنی شکست پر مایوسی کی وجہ سے ہے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر اس طرح چھاپہ مارنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
وزیر اعلی بھگونت مان نے سوال کیا کہ بی جے پی والوں کا گھر دہلی پولیس کے دفتر سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کیا پولیس ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کی جرات دکھائے گی؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پولیس کو ایسا کرنے کی اجازت صرف عام آدمی پارٹی اور پنجاب کے لوگوں کے ساتھ دی گئی ہے؟
دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر لکھا، “بی جے پی کی کھلم کھلا غنڈہ گردی دیکھیں۔ بی جے پی لیڈر کھلے عام پیسے، جیکٹس، ساڑیاں، جوتے بانٹ رہے ہیں۔
پولیس اور الیکشن کمیشن سب کچھ دیکھنے کے باوجود خاموش ہیں۔” بی جے پی کے لیے قانون مذاق بن گیا ہے، وہ بغیر کسی ثبوت کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے گھر پر چھاپے مار رہے ہیں، یہ غنڈہ گردی نہیں تو پھر کیا ہے؟
ان کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، پنجاب کے عوام کی طرف سے منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ کی توہین کی گئی ہے، اب عوام خاموش نہیں بیٹھے گی۔
واضح رہے کہ30 جنوری کو الیکشن کمیشن کی ٹیم دہلی میں وزیر اعلیٰ مان کی رہائش گاہ پہنچی۔ افسر نے کہا کہ کپورتھلا ہاؤس سے رقم کی تقسیم کے بارے میں شکایت موصول ہوئی تھی۔ ہم اس کی تحقیقات کرنے آئے ہیں۔ ( بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)