سعودی عرب میں مناسب رجسٹریشن کے بغیر یا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی دوسرے رجسٹرڈ تجارتی نام کو استعمال کرنے پر اب 15 ہزار ریال (11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک کا جرمانہ ہوگا، مقدس شہروں کے نام استعمال کرنے سے قبل منظوری لینا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔









