امریکا میں مسافر بردار طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کے درمیان سفر کرتے ہوئے سمندری برف پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کے آخری معلوم مقام کی تلاش کر رہے تھے کہ انہیں ملبہ دکھا، انہوں نے 2 ریسکیو اہلکاروں کو تحقیقات کے لیے نیچے اتارا۔









