مائیکرو پلاسٹک ذرات انسانی دماغ میں بڑھتے جارہے ہیں جبکہ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مسئلہ وقت کے ساتھ ساتھ بدتر ہوتا جا رہا ہے. جریدے نیچر میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں اکٹھے کیے گئے دماغ کے نمونوں میں آٹھ سال پہلے لیے گئے نمونوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ مائیکرو پلاسٹک موجود پائے گئے۔









