حیدرآباد11فروری(یواین آئی)اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ سے واپسی کے دوران حیدرآباد کے 7افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ مدھیہ پردیش کے جبل پورمیں منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ان یاتریوں کی منی بس کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا اوریہ بس لاری سے ٹکراگئی۔
پولیس نے بتایا کہ جبل پورضلع ہیڈکوارٹرس سے تقریبا 65کلومیٹردوریہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں اس تلنگانہ کے دارالحکومت کے ناچارم کے 7افرادہلاک ہوگئے۔پولیس نے کہاکہ حادثہ اتناشدید تھاکہ 7افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر منی بس میں پھنس گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے راحت کاموں کاآغازکردیا۔ابتدا میں پولیس نے حادثہ کی شکاربس کا رجسٹریشن نمبردیکھ کر یہ سمجھا کہ ان یاتریوں کا تعلق اے پی سے ہے تاہم بعد ازاں مہلوکین کے شناختی کارڈس اوردیگر دستاویزات کی بنیاد پر یہ پتہ چلا کہ ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔