ممبئی : سپر ہٹ فلم ‘دل تو پاگل ہے’ 28 فروری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔ یش راج فلمز اس مہینے کا اختتام اپنی سپر ہٹ فلم ‘دل تو پاگل ہے’ کی دوبارہ ریلیز کے ساتھ کرنے جارہا ہے۔ شاہ رخ خان، مادھوری دکشت، کرشمہ کپور اور اکشے کمار اسٹارر یہ بلاک بسٹر فلم 28 فروری کو دوبارہ سینما گھروں میں دستک دے گی۔
لیجنڈری ہدایت کار یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1997 میں باکس آفس پر چھائی رہی اور اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ ‘دل تو پاگل ہے’ نے ایوارڈ شوز پر بھی خوب راج کیا۔
اس فلم نے تین نیشنل ایوارڈز، سات فلم فیئر ایوارڈز اور کئی دیگر اعزازات حاصل کیے۔ اس فلم کا دل کو چھو لینے والا میوزک، خوبصورت ڈانس سیکونس اور یادگار ڈائیلاگ آج بھی سینما کے شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔