ویٹی کن کی جانب سے پوپ فرانسس کی تشویش ناک حالت کے اعلان کے بعد فرانسیسی نوسٹراڈیمس کی صدیوں پرانی پیش گوئی میں پھر ماہرین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق ماہرین مشہور فرانسیسی نجومی مائیکل ڈی نوسٹرایڈیم جو فرانسیسی نوسٹراڈیمس کے نام سے مشہور ہیں، ان کی پیش گوئیوں پر غور کر رہے ہیں۔
ماہرین و تجزیہ کاروں کے درمیان قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ نوسٹراڈیمس نے پوپ فرانسس کی موت اور ان کے متوقع جانشین سے متعلق صدیوں قبل ہی اشارہ دے دیا تھا۔
فرانسیسی نوسٹراڈیمس قیامت اور تاریخی واقعات کی درست پیش گوئی کے لیے شہرت رکھتے ہیں، انہیں تباہی کا نجومی بھی کہا جاتا ہے۔
انہوں نے لندن کی ہولناک آتش زدگی، ایڈولف ہٹلر کا عروج، 9/11 حملے، کووڈ 19 کی وباء اور گزشتہ برس جاپان میں آنے والے زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں کی تھیں، جو سچ ثابت ہوئیں۔
اب ان کی صدیوں پرانی ایک اور پراسرار پیش گوئی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جس کے بارے میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک معمر پوپ کی موت کے بعد ایک صحت مند بڑی عمر کا رومن منتخب ہو گا، جس کے بارے میں کہا جائے گا کہ اس نے اپنی بصارت کمزور کر دی ہے، تاہم وہ بھی طویل عرصے تک اقتدار میں رہے گا اور مختلف برائی پھلانے والی سرگرمیوں میں مصروف رہے گا۔
مذکورہ پیش گوئی کے سامنے آنے اور 88 سالہ پوپ فرانسس اوّل کی تشویش ناک حالت کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے امکانات کو مزید تقویت مل رہی ہے۔