بیروت : مشرقی لبنان میں ہرمل کے علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں حزب اللہ کارکن مہدی شاہین سوار تھا۔ دریں اثنا لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے ریڈ کراس کے قریب ایک سائیڈ روڈ پر دو میزائلوں سے ایک “پک اپ” کو نشانہ بنایا۔
بعد ازاں ایک اسرائیلی ڈرون نے اسی علاقے پر اس وقت حملہ کیا جب شہری اس جگہ جمع تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں لوگ زخمی ہوئے۔
اسرائیلی حملہ ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تصادم کے بعد امریکی ثالثی میں 27 نومبر کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے ہونے کے باوجود کیا گیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل اب بھی جنوبی اور
مشرقی لبنان کے کئی علاقوں پر حملے کر رہا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے اور وہ حزب اللہ کو جنگ کے بعد اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ معاہدے کے
طابق اسرائیلی افواج کو 60 دنوں کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا۔ بعد میں اسرائیلی انخلا کی مدت میں 18 فروری تک توسیع کردی گئی تھی۔ تاہم، ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ اسرائیلی فوج نے سرحد کے ساتھ جنوبی لبنان میں 5 سٹریٹجک پوائنٹس پر اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے۔