ستنا : مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے آج پانچ کاروباری اداروں پر بیک وقت چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے سو سے زائد افراد نے پچاس گاڑیوں میں شہر کے پانچ کاروباری اداروں یعنی راما پلی، سنتوش فلور مل، مہروترا ولڈکان ، رامو اگروال اور سریش کمار کی رہائش گاہ اور کاروباری جگہوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس اور اسپیشل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے ساتھ آج صبح 6:30 بجے محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے بیک وقت پانچ مقامات پر چھاپے کی کارروائی شروع کی۔