یہ معاملہ راجستھان کے جے پور میں کام کرنے والے کچھ لوگوں کے خلاف محکمہ کسٹم کی شکایت سے متعلق ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جے پور، ادے پور اور اجمیر، ممبئی، سورت اور نوئیڈا میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیل کمپنیوں کے ذریعے ہندوستان سے کروڑوں روپے کی بیرون ممالک میں مبینہ غیر قانونی منتقلی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کو کئی ریاستوں میں چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
یہ معاملہ راجستھان کے جے پور میں کام کرنے والے کچھ لوگوں کے خلاف محکمہ کسٹم کی شکایت سے متعلق ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جے پور، ادے پور اور اجمیر، ممبئی، سورت اور نوئیڈا میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیل یا جعلی کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی مبینہ غیر قانونی ترسیل کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کچھ تاجروں اور ان سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔