بارہ بنکی (نامہ نگار) عام آدمی پارٹی کے امیدوار دنیش چندر گوتم نے کرولی ، جاٹا ،برولی ، پڈوانی ، ڈلکھورا، سرائے بدھیڑی ،کمر پور ،داراپور ، گوکل پور سرائے میہی ، بھٹولی کلاں ، بریٹھیا ، ہاسے مئو ،سرتھرا اعلی پور وغیر گاؤں میں دورہ کرکے عوامی رابطہ کیا اور پارٹی کی پالیسیوں سے عوام کو روشناس کرایا اور کہا کہ سبھی پارٹیاں عوام سے دھوکہ کررہی ہیں ۔ کوئی بھی اس بگڑے ہوئے نظام کو درست کرنا نہیں چاہتاہے بلکہ بدعنوانی کرکے ملک پر حکمرانی کرنا چاہتاہے ۔ اس عوامی رابطہ میں رام ہیت
سنگھ، وشوجیت ورما، وکاس کشیپ ، ڈاکٹر ٹی این ورما ،نرسنگھ ، سنیل کمار وغیرہ معاون تھے۔