بالی ووڈ کی سینئر اور عہد ساز اداکارہ وجنتی مالا کے بیٹے نے ان کی موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کو یہ افواہ اس وقت پھیلی جب بعض خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 91 سالہ اداکارہ و رقاصہ وجنتی مالا چل بسی ہیں لیکن انکے بیٹے سوچندرہ بالی نے مبینہ طور پر اپنے فیس بک اور واٹس ایپ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندہ اور بالکل ٹھیک ہیں۔
اسی طرح گلوکار و موسیقار گری جے شنکر سندریسن نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ان اطلاعات کی تردید کی۔
یاد رہے کہ اس سال جنوری میں وجنتی مالا نے چنئی کے کالا پرادرشینی ڈانس اسکول میں بھرتناٹیم پرفارم کیا تھا جس میں گری جے شنکر سندریسن نے گلوکاری کی تھی۔
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
سولہ برس کی عمر میں تامل سنیما سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی وجنتی مالا نے کیریئر میں اہم کامیابی 1954 کی رومانی فلم ’ناگن‘ سے حاصل کی تھی۔