کانپور (نامہ نگار)کوتوالی تھانہ حلقہ میں ٹیمپو میں بیٹھی سواری سے ٹپہ بازی کرکے چالیس ہزار روپئے لیکر بھاگ رہے شاطر بدمعاش کو پولس نے دبوچ لیا۔تلاشی کے دوران پکڑے گئے بدمعاش کے قبضہ سے پیسہ بھی برآمد کرلیا گیا۔لال بنگلہ کے ہرجندر نگر میں رہنے والے اشوک کمار سنیچر کو صبح کسی کام سے ٹیمپو میں سوار ہوکر کچہری کے لئے آرہے تھے ٹیمپو میں ایک نوجوان بھی چڑھا اور ان کے بغل میں بیٹھ گیا۔ راستے میں شاطر دماغ نوجوان نے اشوک کو بات چیت میں لگا کر ان کی جیب میں رکھے چالیس ہزار روپئے نکال لئے۔بڑا چوراہا پہنچنے پرانہوں نے جیب دیکھی تو روپئے غائب تھے۔ اسی دوران ٹیمپو میں سواری بن کر بیٹھا نوجوان بھاگنے لگا۔متاثر شخص نے شورمچایا تو چوراہے پر ٹریفک ڈیوٹی پر مامو ر سپاہیوں نے بھاگ رہے نوجوان کو دبوچ لیا۔
نوجوان کی تلاشی کے دوران سواری سے چوری کی گئی رقم برآمد ہوگئی۔ رقم ملنے پر ٹریفک سپاہی نے پکڑے گئے نوجوان کو کوتوالی پولس کے حوالہ کردیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا پکڑا گیا ملزم نرول کے بارہ گاؤں کا رہنے والا ہے اور اس کا نام جسپریت ہے۔ متاثر شخص کی تحریر پر اس کے خلاف معاملہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔
پولس نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔