واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ سعودی عرب کے جدہ میں ہونے والی امریکہ- یوکرین مذاکرات کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو دوبارہ وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا گیا ہے۔
جب ٹرمپ سے صحافیوں نے پوچھا کہ کیا زیلنسکی کو واپس وہائٹ ہاؤس میں مدعو کیا جائے گا، تو انہوں نے کہا، “ضرور، بالکل۔”
واضح رہے کہ منگل کے روز امریکہ اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے مختلف امور پر بات چیت کے لیے جدہ میں ملاقات کی جن میں نایاب معدنیات سے متعلق معاہدہ اور روس کے ساتھ جاری تنازع میں امن کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بات چیت کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا کہ یوکرین نے جامع امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے 30 دن کی جنگ بندی پر متفق ہوگیا ہے۔