ممبئی : جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ (جے پی ایل) نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ ہندوستان میں اپنے صارفین کو اسٹار لنک براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
بھارتی ایئرٹیل نے کل اسپیس ایکس کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔ اب جیو نے بدھ کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ اسپیس ایکس کو ہندوستان میں اسٹارلنک فروخت کرنے کی اجازت حاصل کرنے سے مشروط یہ معاہدہ جیو اور اسپیس ایکس کو یہ پتہ لگانے کے قابل بناتا ہے کہ اسٹار لنک کس طرح جیو کی پیشکشوں کو بڑھا سکتا ہے
اور جیو کس طرح صارفین اور کاروباروں کے لیے اسپیس ایکس کی براہ راست پیشکشوں کی تکمیل کر سکتا ہے۔ جیو اپنے خوردہ اسٹورز کے ساتھ ساتھ اپنے آن لائن اسٹور کے ذریعے اسٹار لنک کے حلول دستیاب کرائے گا۔
اس معاہدے کے تحت، دونوں فریق ڈیٹا ٹریفک کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے موبائل آپریٹر کے طور پر جیو کی پوزیشن اور ہندوستان کے سب سے زیادہ دیہی اور دور دراز علاقوں سمیت پورے ملک میں قابل بھروسہ براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے کے لیے دنیا کے سرکردہ لو ارتھ آربٹ سٹیلائٹ آپریٹر کے طور پر اسٹارلنک کی پوزیشن کا فائدہ اٹھائیں گے۔
جیو نہ صرف اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر اسٹارلنک کا سامان فراہم کرے گا بلکہ کسٹمر سروس کے قیام اور ایکٹیویشن کو سپورٹ کرنے کے لیے طریقہ کار بھی ترتیب دے گا۔
جیو اور اسپیس ایکس ہندوستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو مزید وسعت دینے کے واسطے اپنے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھانے کے لیے تعاون کے دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔