امریکہ کے یمن پر فضائی حملوں کے بعد حوثیوں کے جوابی حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا حوثیوں کی طرف سے مزید حملوں یا ردعمل کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے کسی بھی حملے کو ایران کی طرف سے سمجھا جائے گا، حوثیوں کے حملوں پر ایران ذمہ دار ہوگا اور سنگین نتائج بُھگتے گا۔
دریں اثنا یمن پر امریکی حملوں کے بعد حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے ملین مارچ کی کال دی ہے۔
دارالحکومت صنعا سے خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔
صنعا سے خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مطاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے۔