صنعا : امریکی فوج نے منگل کی رات یمن کے شمالی صعدہ صوبے پر دو فضائی حملے کئے۔ یہ اطلاع حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حملوں کا ہدف وسطی صعدہ میں ضلع سحر تھا۔
لیکن اس بارے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی گئیں۔ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی فوج نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
صعدہ ایران کی اتحادی حوثی تحریک کا اہم گڑھ ہے، جس نے 2014 کے اواخر میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے دارالحکومت صنعا سمیت شمالی یمن کو کنٹرول کر رکھا ہے۔
یہ فضائی حملے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے خلاف جاری امریکی مہم کا حصہ ہیں، جو مارچ کے وسط میں شروع کی گئی تھی۔
حوثیوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی مقامات اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانا اجری رکھنے اور “امریکی جارحیت” کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔