نئی دہلی : اکھل کمار ایک ماہر ہندوستانی باکسر ہیں جو اپنی مہارت اور لگن کے لیے مشہور ہیں ۔ 27 مارچ 1981 کو بھیوانی ، ہریانہ ، ہندوستان میں پیدا ہوئے ۔ اکھل نے اپنی قابل ذکر کامیابیوں سے باکسنگ کے شعبے میں انمٹ نشان چھوڑے ہیں ۔
انہوں نے اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے ، جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ باکسنگ میں اکھل کے سفر نے ملک بھر کے بہت سے خواہشمند کھلاڑیوں کو بے انتہا متاثر کیا ہے ۔
انہیں اپنی اسپورٹس مین شپ اور ہندوستانی باکسنگ میں تعاون کے لیے خوب دادوتحسین ملی ہیں ۔ اکھل کمار باکسنگ کمیونٹی میں ایک معزز شخصیت بن چکے ہیں ، انہوں نے باکسنگ سے محبت کرنے والوں اور اس کھیل میں دلچسپی لینے والے خواہش مند کھلاڑیوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر خدمات انجام دی ہیں ۔
ان کے باکسنگ کیرئر میں ان کے والدین کا بہت بڑا ہاتھ رہا ہےان کی ماں نے زندگی کے ہر قدم پر ان حمایت کی ۔بچپن میں اکھل کی میرے والد (شیو بھگوان مشرا) ایک نیک شخص ہیں ۔ جب اسے کسی چیز پر غصہ آتا تو میری ماں مجھے بچانے آتی ۔
وہ بہت عملی ہے اور زندگی کے تئیں مثبت نقطہ نظر رکھتی ہے ۔ دائیں کلائی ٹوٹ گئی تھی ۔ ان کی ماں اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر انہیں ہسپتال لے گئیں ، جو ان کے گھر سے دور تھا ۔اگر اکھل وزن کم کرنے کے لیے ٹریننگ کے بعد نہیں کھاتے تھے تو وہ رو پڑتی تھیں۔ درحقیقت ، ان کی ماں ہی وہ شخص تھیں جنہوں نے ان کے لیے پیسے کا بندوبست کیا جب میں باکسنگ کو آگے بڑھانے کے لیے1997 میں بھیوانی ہاسٹل منتقل ہوا ۔
حقیقت تو یہ ہے کہ اکھل نے اپنے بھائی کے اصرار پر باکسنگ کا رخ کیا ۔ اکھیل داصل اس کھیل کے بارے میں ناواقف تھے ۔ ابتدائی دور میں یہ غیر معمولی تھا ۔ اکھل اولمپکس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے انہیں تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کون ہے ۔۔
نویں جماعت میں انہوں نے باکسنگ سے متعلق ایک باب پڑھا جس میں عظیم باکسر محمد علی کا ذکر تھا۔اس باب کو پڑھ کر وہ کافی متاثر ہوئے اور ان کاآہستہ آہستہ باکسنگ کا شوق بڑھ گیا ۔ تب انہوں نے سوچا کہ ان کو اس شعبے میں اپنا نام کرنا چاہیے ۔
لوگوں کا خیال ہے اکھل بہت جارحانہ باکسر ہیں ۔ لیکن کوئی بھی ان کے کھیل کے تکنیکی پہلو کے بارے میں بات نہیں کرتا ۔ جیسے وہ پاؤں کا کھیل کے درمیان بہت استعمال کرتے ہیں۔ ا ن کے موومنٹ یا حرکتیں بہت تیز ہوتی ہیں ۔ بہت کم لوگ ان کی تکنیک کو سمجھتے ہیں ۔ زیادہ تر ان تمغوں کے بارے میں بات ہوتی ہے اور کوئی بھی ان کے کھیلنے کے انداز کے بارے میں بات نہیں کرتا ۔ کھیل کو تب ہی فروغ دیا جاتا ہے جب کھیل کی باریکیوں کو تفصیلات کے ساتھ سمجھتے ہیں۔
وہ اپنے انداز سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے تھے ۔ یہ ان کی تربیت پر منحصر تھا ۔ ان کوچ مجھے بتاتے تھے کہ اس موقف کے ساتھ وہ کوئی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ بھی نہیں جیت سکتے ۔ لیکن اکھل پھر بھی اپنے موقف پرقائم رہے ۔
اکھل کا ماننا ہے کہ اگر آپ جیتنا شروع کردیتے ہیں تو آپ کی تکنیک قائم ہو جاتی ہے ۔ جیسے دھونی ہندستانی سابق کپتان و وکٹ کیپر ایم ایس دھونی نے ہیلی کاپٹر شاٹ کو کس قدر مقبول بنایا اور اب ڈی ویلیئرز اپنے بہتر غیر کرکٹ شاٹس کے لیے مشہور ہو گئے ہیں ۔لیکن شروع سے ہی ، اکھل کا ایک صاف اور شفاف موقف تھا جو اپنے انداز میں منفرد تھا ۔ اگرچہ ان کے کوچ اکثر انہیں ان کے اصل انداز سے روکنے کی کوشش کرتے تھے لیکن انہیں اپے موقف پر قائم رہنے کا اعتماد تھا ۔
سال2006 میں کامن ویلتھ گیمز (سی ڈبلیو جی) کے فائنل میں ، اکھل کمار نے اپنے حریف برونو جولی کو پہلے ہی راؤنڈ میں چھ مکوں سے بے چین کر دیا جس کا وہ انہیں جواب نہیں دے سکے ۔ یہ جھٹکا موریشین کے لیے سنبھالنے کے لیے بہت زیادہ تھا ۔
اگرچہ وہ بعد کے راؤنڈز میں کھیل میں واپس آ گئے اور یہاں تک کہ تیسرا راؤنڈ بھی جیت لیا ، لیکن وہ ابتدائی ہتھوڑے سے بالکل ٹھیک نہیں ہو سکے اور انہیں چاندی کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔سی ڈبلیو جی میں اکھل کا طلائی تمغہ ان کے ناقدین کے لیے ایک جواب تھا جو انہیں صرف ایک جارحانہ باکسر کے طور پر منفرد کیا تھا جس میں بہت کم تکنیک شامل تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے بینکاک میں ایشین کوالیفائنگ ایونٹ میں ایک اور طلائی تمغہ جیتا جس نے انہیں مسلسل دوسری بار اولمپک میں جگہ دلائی ۔
ایک مرتبہ جب آدمی کامیابی حاصل کرنا شروع کر دیتا ہے تو وہ اپنا راستہ خود بناتا ہے ۔ اور اکھل شروع سے ہی پراعتماد تھے ۔ صحیح رویہ ، محنت، سچی لگن اور مسلسل مشق سے آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔
سال1999 میں ، انہوں نے چھٹی وائی ایم سی اے جونیئر انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا ۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ انہوں نے چین میں اے آئی بی اے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ایتھنز اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا اور 2007 میں انہوں نے بینٹم ویٹ زمرے میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ۔
ان کی کامیابیوں میں ماسکو میں منعقدہ 2008 کے اے آئی بی اے ورلڈ کپ میں کانسہ کا تمغہ شامل ہے۔ اولان باتور میں منعقدہ 2007 کی ایشیائی چیمپئن شپ میں انہوں نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔آسٹریلیا کے میلبورن میں منعقدہ 2006 کے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا۔
سال 2005 میں باوقار ارجن ایوارڈ سے انہیں نوازا گیا۔اسی برس 2005 کی کامن ویلتھ فیڈریشن باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا ، جو گلاسگو میں منعقد ہوئی تھی۔ سال2001 میں انہوں نے روس میں منعقدہ انٹرنیشنل انویٹیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
کمار نے پہلی بار 1999 میں بین الاقوامی باکسنگ میں حصہ لیا ، چھٹی وائی ایم سی اے جونیئر بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا ۔ 2001 میں انہوں نے روس میں بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ میں ایک اور طلائی تمغہ جیتا ۔ 2003 میں ، انہوں نے فلائی ویٹ زمرے میں ویلٹیو ایم پایلا کو 20-16 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا ۔ انہوں نے بارہ سونے ، ایک چاندی اور چار کانسہ کے تمغوں کے علاوہ تین بار بہترین باکسر کا ایوارڈ جیتے ہیں۔
ایس اے آئی اور آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کھیل میں بہت ترقی ہوئی ہے ۔ وہ نچلی سطح پر کام کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کو سیڑھی پر چڑھنے میں مدد کرتے ہیں ۔ اس وقت حکومت کے پاس باکسرز کی مدد کے لیے بہت سی اسکیمیں ہیں ، انہیں صرف خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے ۔ اکھل کمارکا اپنا باکسر کلب ہے اور ہفتہ ، اتوار کو وہ وہاں نوجوان باکسرز کے ساتھ گزارتے ہیںَ ان بیوی بھی ایک اعلی کارکردگی والی باکسنگ کوچ ہیں ۔
“اکھل کمار جنہوں نے کئی بین الاقوامی اور قومی باکسنگ ایوارڈز جیتے ہیں ، اوپن گارڈڈ” باکسنگ اسٹائل کی مشق کرتے ہیں ۔ سال 2005 میں ، ہندوستانی حکومت نے انہیں بین الاقوامی باکسنگ میں ان کی کامیابیوں کے لیے ارجن ایوارڈ دیا ۔
مارچ 2017 میں ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت ، حکومت ہند نے میری کوم کے ساتھ اکھل کمار کو باکسنگ کے لیے قومی مبصر مقرر کیا ۔وہ ہریانہ پولیس سروس کیڈر کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور2017 سے 2019 تک نیشنل آبزرور ، باکسنگ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ، حکومت ہند کے طور پر کام کیا ۔
اکھل 2012 میں راجیو گاندھی کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر مقرر ہوئے ۔ راجیو گاندھی کھیل رتن اور ارجن ایوارڈز قومی اعزازات ہیں ۔ یہ ہندوستان کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز ہیں۔ سال2013 میں بھیم ایوارڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر مقرر ہوئے ۔ بھیم ایوارڈ ایک ریاستی ایوارڈ ہے اور یہ ہریانہ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ہے۔