روم : سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹک ٹاک نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ 31 مارچ کو اٹلی، فرانس اور جرمنی میں ایک انٹرایکٹو ای کامرس پلیٹ فارم لانچ کرے گی۔
کمپنی نے کہا کہ نیا پلیٹ فارم تین ممالک کے صارفین کو اس قابل بنائے گا کہ وہ اپنے اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے مقامی برانڈز اور تقسیم کاروں سے براہ راست مصنوعات خرید سکیں۔
چین اور دیگر مارکیٹوں میں کامیابی کے بعد یورپ میں یہ ٹک ٹاک کا پہلا ای کامرس وینچر ہے۔ کمپنی نے ابتدائی لانچ کے مقامات کے طور پرای یو کی تین بڑی معیشتوں کو منتخب کیا ہے۔
اس پلیٹ فارم میں “شاپ ایبل ویڈیوز” اور “لائیو ویڈیوز” ہوں گے، جس سے صارفین اپنے ذاتی فیڈز میں دکھائے گئے پروڈکٹس کو خریدسکیں گے۔ ٹک ٹاک نے کہا کہ اس “ای کامرس ڈسکوری ماڈل” کا مقصد خریداری کا زیادہ حسب ضرورت تجربہ فراہم کرنا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ “یہ فروخت کنندگان اور صارفین کے درمیان بات چیت کوتجربے کے مرکز میں واپس لاتا ہے، روایتی تجارت کی قربت اور مکالمے کو دوبارہ بناتا ہے۔”