پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں اڈیشنل سیشن جج ممتا ورما نے قتل و آرمس ایکٹ کے خاطی نواب گنج تھانہ علاقے کے جان بکس کا پوروا گاؤں باشندہ موسم کو عمرقید اور ایک لاکھ روپئے کے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مدعی منوج چوریا کے مطابق اس کے بھائی جتیندر چورسیا لال گنج بازار میں پان کی دوکان چلاتے تھے۔ واردات بتاریخ 10اگست 2010 کی شام کو جتیندر چورسیا اپنی دوکان بند کر کے اسکوٹر سے اپنے گھر آرہے تھے۔
کلواریا موڑ کے نزدیک بائیک سے آئے دو افراد نے اسکوٹر رو ک لیا اور طمنچے سے جتیندر کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے جتیندر چورسیا کی موت ہوگئی تھی۔