آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وقف ترمیمی بل کو لے کر لوک سبھا میں مرکزی حکومت کو سخت نشانہ بنایا۔ بل کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کو ناانصافی کا سامنا ہے اور یہ آرٹیکل 25 اور 26 کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اویسی نے کہا، “جب گاندھی جی کے سامنے ایک قانون لایا گیا، جسے انہوں نے قبول نہیں کیا، تو انہوں نے کہا کہ میں اس قانون کو نہیں مانتا، میں اسے پھاڑ دوں گا، تو میں اس قانون کو بھی گاندھی جی کی طرح پھاڑ دوں گا، اس کے بعد انہوں نے ان دو صفحات کو الگ کر دیا جن کے درمیان سٹیپر لگایا گیا تھا۔”
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہا، “وقف ایک مذہبی ادارہ ہے، مرکزی حکومت یہاں غلط معلومات دے رہی ہے۔ وقف بل ہندوستان کے عقیدے پر حملہ ہے، آپ مسلمانوں سے وقف چھین رہے ہیں، جو یہ قانون بنایا جا رہا ہے اس کا ماخذ آرٹیکل 26 ہے۔ جب ہندوؤں، بدھوں، جینوں کو یہ آزادی دی گئی ہے، تو پھر مسلمانوں سے یہ کیسے چھین سکتے ہیں؟”
اسدالدین اویسی نے کہا، “ملک میں قدیم مندروں کی حفاظت کی جائے گی، لیکن قدیم مسجدوں کی نہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر 2013 کا قانون نہ بنتا تو ہم اسے نہ لاتے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس وقت راجناتھ سنگھ، لال کرشن اڈوانی جیسے بڑے لیڈر یہاں بیٹھے تھے؟ آپ نے وہ قانون پاس کروایا، تو مجھے بتاؤ کہ کیا وہ غلط تھے کہ یا آپ؟‘‘