شنگھائی ۔ مرسیڈز کے لوئیس ہیملٹن نے اتوار کو چینی گراںپری میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری فارمولہ ون ریس اپنے نام کی۔ ہیملٹن نے پہلی بار کیریئر میں خطابی ہیٹرک پوری کی۔ فارمولہ سیشن میں م
رسیڈز کا زور اس بار بھی قائم رہا اور ہیملٹن کے ساتھی نکو روسبرگ دوسرے مقام پر رہے۔ اس سیشن کی چار ریسو ںمیں سے تین میں ہیملٹن کے یہ دونوں ڈرائیور پہلے اور دوسرے مقام پر رہے ہیں۔ ہیملٹن نے 1 گھنٹے 33 منٹ 28۔ 338 سیکنڈ کا وقت نکالا۔ فیراری کے فرنانڈو الوسو نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ان کی ٹیم نے پہلی بار سب سے اوپر تین جگہوں میں جگہ بنائی۔ ریڈ بل کے ڈینیل رکارڈو نے چوتھے اور ان کے ساتھی اور گزشتہ عالمی چمپئن سیبسٹین ویٹل پانچویں مقام پر رہے۔ فورس انڈیا کے نکو ہینبرگ چھٹے اور ان کے ساتھی سرگیو پیریج نویں مقام پر رہے۔ ہیملٹن اسس پہلے ملائیشیا اور بحرین میں خطاب جیت چکے تھے اور انہوں نے شنگھائی میں خطابی ہیٹرک پوری کی۔ وہ 75 پوائنٹس کے ساتھ ڈرائیوروں کی ریس میں دوسرے نمبر پر ہے ، ان کے ساتھی روسبرگ 79 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔