امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں پر حملے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر حملے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ حوثی ایک حملے کے لیے ہدایات لینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اب حوثی کبھی بھی ہمارے بحری جہازوں کو نہیں ڈبو سکیں گے۔









