ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے لیے فلم میری کوم کی شوٹنگ مشکل سے مشکل ترین بننا شروع ہوگئی۔پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گذشتہ دو دن سے وہ فلم ’’میری کوم‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ شوٹنگ ان کے لیے مشکل سے مشکل ترین ہوتی جا رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اس کیوجہ یہ ہے کہ جیسے جیسے فلم کی شوٹنگ اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، مجھے اپنے کردار میں خود کو ڈھالنے کے لیے اور بھی زیادہ محنت کرنا پڑ رہی ہے۔