گورکھپور۔(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے الیکشن کمیشن کی شکایت کرتے ہوئے ریاست کے گورنر کو مخاطب عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کو سپردکی۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن دہرارویہ ا پنارہاہے۔گورنر کومخاطب عرضداشت میں کہاگیاہے کہ پارلیمانی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کا بہانہ بناکر الیکشن کمیشن دونظام نافذ کررہاہے۔کانگریس کے اشارے پر امت شاہ پر پابندی ہٹاکر انہیں انتخابات میں انتخابی مہم چلانے اورجلسے کرنے کی چھوٹ دے دی گئی۔جبکہ سماجو ادی پارٹی کے سینئر رہنما اورکابینی وزیرمحمد اعظم خاں پر سے روک نہیں ہٹائی گئی۔اس سے ثابت ہوتاہے کہ الیکشن کمیشن دہرامعیاراپنارہاہے ۔ ایسا لگتاہے کہ کانگریس اورمودی کے اشارے پر الیکشن کمیشن کام کررہاہے۔اس رویے سے سماجو ادی پارٹی کارکنان میں خاصی ناراضگی ہے۔ایس پی کارکنان کامطالبہ ہے کہ اس پر سنجیدگی سے غورکرتے ہوئے گورنر الیکشن کمیشن سے لگی روک کوہٹانے کی ہدایت دیں۔