اخنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) شہید ہوا لیکن دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوج نے جموں ضلع کےاخنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائرنگ کا مقصد ان دہشت گردوں کو کور فراہم کرنا تھا جو ہندوستانی علاقے میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے بعد جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شہید ہوگیا۔ بھارتی فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شہید ہوا لیکن دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ حکام کے مطابق، چوکس فوجیوں نے جمعہ کی رات دیر گئے کیری بھٹل سیکٹر میں فارورڈ فارسٹ ایریا میں ایک نالے کے قریب بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ کو دیکھا اور انہیں للکارا، جس کے بعد ایک زبردست گولی باری شروع ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ حکام نے بتایا کہ اس تصادم میں ایک جے سی او زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔
جموں میں تصادم میں فوج کا جے سی او شہید
انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور آخری اطلاع ملنے تک سرچ آپریشن جاری تھا۔ 11 فروری کو اسی علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے کیے گئے ایک دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت دو فوجی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ یہ تازہ ترین واقعہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سرحدی انتظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ کے دو دن بعد پیش آیا۔ سرحد پار سے فائرنگ اور آئی ای ڈی حملے کے تقریباً ایک درجن واقعات کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش میں فروری کے بعد سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ ہندوستانی فوج نے سرحد پار دہشت گردانہ سرگرمیوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ سخت احتجاج درج کرایا ہے۔