لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے انتخابی مہم کیلئے جدید تکنیک سے آراستہ گاڑی ریاستی پسماندہ طبقہ کے رکن انل یادو کو دی ہے۔ مسٹر یادو نے ہائی ٹیک گاڑی سے انتخابی مہم صدر علاقہ سے شروع کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی امیدوار کی حمایت میں ووٹ مانگے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پردیپ شرما، جوالہ کشیپ، سورج شریواستو، سندیپ کشواہا اور وکاس یادوسمیت درجنوں کارکنان موجود تھے۔ دوسری جانب لکھنؤ نشست سے سماج وادی امیدوار ابھیشیک مشرا کی حمایت میں اتوار کو لوہیا جن کلیان سیواسنستھان کے زیراہتمام ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ میں ابھیشیک مشرا کو اکثریتی ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ جلسہ میں سماج وادی پارٹی کے علاقائی صدر ستیہ پرکاش مشرا کے علاوہ سادھنا ورما، وویک کمار شرما، محمد سلمان، کپل سنگھ، روہت سونی، رام کیول پانڈے، سورج پال پرجاپتی، سریش شریواستو سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ اس کے علاوہ موہن لال گنج پارلیمانی نشست سے سماج وادی پارٹی امیدوار سشیلا سروج کی حمایت میں پارٹی کے ضلع ترجمان رمیش سنگھ کی قیادت میں کثیر تعداد میں کارکنان نے ریلی نکالی۔ ریلی میں پارٹی کے سابق سکریٹری شمشاد علی، سابق ضلع سکریٹری سونو گوتم، سابق ضلع جنرل سکریٹری ہریش یادو، سریش کشیپ، دیپو شرما، امن یادو،
سندیپ چودھری، راجیش کمار یادو سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے۔