لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آبکاری محکمہ کی ٹیم نے ۲۷ مقامات پر چھاپے مارے اور دس مقدمے درج کرائے۔ ضلع آبکاری افسر لال بہادر یادو نے مذکورہ خبر دیتے ہوئے بتایا کہ آبکاری محکمہ کی ٹیم نے پپرا گھاٹ ، رام داس احاطہ، قیصر باغ، آریہ نگر، کنوسی، گہرو ، سروجنی نگر ، کسمورا، نگوہاں، بھدی کھیڑا اور بھجا کھیڑا وغیرہ ۲۷ مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپہ کے دوران آبکاری کی ٹیم نے غیر قانونی شراب مہم کے تحت دس مقدمات درج کئے۔ ٹیم نے ۸۳ لیٹر شراب برآمد کرنے کے بعد اسے برباد کر دیا۔