نوئیڈا میں پارٹی کے دوران دو گروپوں میں تصادم، 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج
نالج پارک کے ایس ایچ او وپن کمار نے بتایا کہ سیکٹر 151 کے فارم ہاؤس میں منعقدہ پارٹی کے دوران دو گروپوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم پولیس کو دیکھتے ہی یہ لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔
نوئیڈا کے نالج پارک تھانہ علاقے میں واقع ایک ‘فارم ہاؤس’ میں اتوار کی رات کو منعقدہ پارٹی کے دوران لڑائی اور فائرنگ کرنے پر کم از کم 80 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔
نالج پارک کے ایس ایچ او وپن کمار نے بتایا کہ سیکٹر 151 کے فارم ہاؤس میں منعقدہ پارٹی کے دوران دو گروپوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم پولیس کو دیکھتے ہی یہ لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تقریباً 20 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اور کم از کم 60 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں پر لڑائی، ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرنے اور فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔ کمار نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔