امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی حمایت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ان کی مقبولیت اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
رائٹرز اور اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق، ٹرمپ کی مقبولیت گھٹ کر 42 فیصد رہ گئی ہے، جو تین ہفتے قبل 43 فیصد تھی۔
سروے کے مطابق 57 فیصد افراد نے امریکی صدر کی جانب سے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روکنے کی مخالفت کی، جبکہ 59 فیصد کا کہنا تھا کہ امریکا عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ مزید برآں، 75 فیصد افراد نے رائے دی کہ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سروے میں شامل 53 فیصد افراد خود کو ٹرمپ کے حامی قرار دیتے ہیں۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، جن کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔