اٹاوہ (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی حکومت کے وزیر صحت احمد حسن نے اٹاوہ کے مسلم علاقوں میں جاکر نہ صرف انہیں متحد ہوکر سماجوادی پارٹی کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی بلکہ واضح طور پر کہاکہ سماجوادی پارٹی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو مسلمانوں کے وقار اور انہیں تحفظ مہیا کررہی ہے۔انہوں نے انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے سربراہ کو بہت قریب سے جانتے ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غریبوں ،مزدوروں
اور کسانوں کے لئے کامیاب جدوجہد کی ہے ۔ آج بھی وہ لڑائی لڑ رہے ہیں۔