پرینکا نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر کے لوگوں کے دباؤ کی وجہ سے حالات بدلے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ذات پات کی مردم شماری صحیح طریقے سے کرائے گی اور درست اعداد و شمار جمع کرے گی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کیرالہ کے وایناڈ سے لوک سبھا کی رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو مرکزی حکومت کے اگلے مردم شماری میں شفاف طریقے سے ذات پات کی گنتی کو شامل کرنے کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کیا۔
پرینکا، جو دو روزہ دورے پر وایناڈ پہنچی ہیں، نے کہا کہ یہ فیصلہ ذات پات کی مردم شماری کی حمایت کرنے والے لوگوں کی مسلسل کوششوں اور عوام کے زبردست مطالبے کا نتیجہ ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا، ’’میرے بھائی (راہول گاندھی) نے گزشتہ سال یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور وہ مسلسل اس کے حق میں بول رہے تھے جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’اس مسئلہ پر ثابت قدم رہنے پر پارلیمنٹ میں ان (راہل) کا مذاق اڑایا گیا‘‘۔ پرینکا نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر کے لوگوں کے دباؤ کی وجہ سے حالات بدلے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ذات پات کی مردم شماری صحیح طریقے سے کرائے گی اور درست اعداد و شمار جمع کرے گی۔