ہردوئی (بھاشا)سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے بی جے پی کے وزیر اعظم منصب کے امیدوار نریندر مودی کے ترقی کے دعوے پر سوال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گجرات میں ۷ہزار کاشتکاروں کو خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔پارٹی کے سربراہ ہردوئی ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ گراں کھاد گجرات میں فروخت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں نے خودکشی کی ۔مسٹر یادو نے کہا کہ ملک میں سب سے خراب حالات مسلمانوں کے ہیں اور ایس پی کے علاوہ کوئی سیاسی پارٹی ان کے
حالات کو بہتر کرنے کی سمت میںٹھوس اقدامات نہیں کررہی ہے۔
سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ صرف ان کی پارٹی ہی مودی کو وزیر اعظم بننے سے روک سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کااعادہ کیا کہ پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی اور کانگریس کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی اس لئے تیسرے محاذ کی حکومت بنے گی جس میں سماجوادی پارٹی سب سے بڑی پارٹی ہوگی۔ پارٹی کے سربراہ نے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا وعدہ دہرایا۔انہوں نے اکھلیش یادو کی قیادت میں ایس پی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دوسال کے درمیان انتخابی منشور میں کئے گئے زیادہ تر وعدے پورے کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستیں بھی اکھلیش یادو حکومت کی بہبود اسکیم کی نقل کررہی ہیں۔ اس کے باوجود اتنی بہتر اسکیم شروع کرپارہی ہیں۔