بھارت اور پاکستان کے بیچ کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ پیش رفت میں بھارت نے پاکستان کے چار فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کر دیا ہے۔ در اصل اس سے قبل پاکستان نے بھارت پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے گجرات کے بھوج تک بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ 26 مقامات پر ڈرون دیکھے گئے۔

ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر ڈرون کو مار گرایا۔ اس کے بعد بھارت نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
راولپنڈی کے نور خان فوجی اڈے، چکوال کے مرید فوجی اڈے اور شورکوٹ کے رفیقی فضائی اڈے میزائل حملوں کی خبر ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، وہیں پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے بھی تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔
امرتسر میں دشمن کے کئی مسلح ڈرون دیکھے گئے
پاکستان کی طرف سے ہماری مغربی سرحدوں پر ڈرون حملوں اور دیگر ہتھیاروں سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے میں، آج صبح تقریباً 5 بجے امرتسر میں خاصہ کینٹ پر کئی مسلح دشمن کے ڈرون پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
https://x.com/ANI/status/1921042545448038603?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1921042545448038603%7Ctwgr%5E0d1811b79814cf07d4c828feead90b588d8ccdc8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.etvbharat.com%2Fur%2Fbharat%2Flive-blog–live-blog-operation-sindoor-india-and-pakistan-tensions-live-updates-drones-and-missiles-attack-airports-shut-urn25051000642
ہمارے فضائی دفاعی یونٹوں نے فوری طور پر حملہ کر کے دشمن کے ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ دفاعی افسر نے اس بات کی جانکاری دی۔
جموں سیکٹر میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر گولی باری، بھارت کا منہ توڑ جواب
09 مئی 2025 کو پاکستان نے بغیر کسی اشتعال کے جموں سیکٹر میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر گولہ باری کی۔ بی ایس ایف نے بھرپور جواب دیا، جس سے بین الاقوامی سرحد پر پاکستان رینجرز کی چوکیوں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ بھارت کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے وہ پُر عزم ہیں۔
https://x.com/ANI/status/1921041750346658015?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1921041750346658015%7Ctwgr%5E0d1811b79814cf07d4c828feead90b588d8ccdc8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.etvbharat.com%2Fur%2Fbharat%2Flive-blog–live-blog-operation-sindoor-india-and-pakistan-tensions-live-updates-drones-and-missiles-attack-airports-shut-urn25051000642
جموں: وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا شہری علاقوں کا دورہ
بھارت پاکستان کشیدگی کے بیچ ایل او سی پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں ملکوں کے بیچ فضا میں ڈرون اور میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ سرحد پر بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1921043546729029826
پاکستانی گولہ باری سے جموں و کشمیر میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ اسی بیچ یوٹی کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں کے شہری علاقوں کا دورہ کیا، جنہیں پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے سے نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران عمر عبد اللہ نے نقصانات کا جائزہ لیا۔
سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں
سرینگر شہر میں سنیچر کی صبح سویرے ایک سے زیادہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ دھماکے بھارتی فوج کی طرف سے گزشتہ رات دیر گئے ہوائی اڈے سمیت متعدد تنصیبات پر پاکستان کی طرف سے ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے چند گھنٹے بعد سنے گئے۔
حکام کے مطابق دھماکوں کی آواز ایئرپورٹ سمیت اہم تنصیبات کے قریب سنی گئی۔ دھماکوں کی آواز سنتے ہی شہر میں سائرن بج گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شہر اور وادی کے بیشتر دیگر حصوں میں بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔
پاکستانی گولہ سے ایک سینئر افسر سمیت تین لوگ ہلاک
جموں و کشمیر کے راجوری میں سرحد پاکستانی گولہ باری میں ایک سینئر افسر سمیت پانچ لوگ ہلاک ہو گئے۔ آج رات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا جمعہ کی رہائش گاہ پر پاکستانی گولہ لگنے کے بعد وہ زخمی ہوگئے تاہم اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ وہیں پاکستانی گولہ باری سے مزید چار لوگ جاں بحق ہوگئے جن میں ایک دو سالہ مصوم بچہ اور ایک 35 سالہ بہار سے تعلق رکھنے والا نوجوان شامل ہے۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تھاپا کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ “راجوری سے تباہ کن خبر ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے ایک سرشار افسر کو کھو دیا ہے۔”
بھارتی فوج نے پاکستانی پوسٹوں اور دہشت گردوں کے لانچ پیڈ تباہ کر دیے
آپریشن سندور کے چوتھے دن بھی بھارت اپنے دفاع اور سالمیت کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جموں میں سرحد پر تعینات بھارتی فوج نے پاکستانی پوسٹوں اور دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو تباہ کر دیا ہے، جہاں سے ٹیوب لانچ ڈرون بھی بھیجے جا رہے تھے۔
بھارت کے دفاعی نظام نے پاکستان کے حملوں کو ناکام بنا دیا
سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان نے ہریانہ کے سرسا میں ہندوستانی فضائی حدود میں پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کو کامیابی سے روکا ہے۔
سرسا ضلع کے سرکاری افسران نے رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا۔ بھارت کےایس -400، آکاش تیر، ایل -70 ، زیڈ یو -20.6 اور شلکا پر مشتمل اعلیٰ دفاعی نظام آسمان میں پر اپنا تسلط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ڈرون کے ذریعے بھارتی علاقے میں گھسنے کے پاکستانی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے صبح 4 بجے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا لیکن ان کے فضائی دفاع نے ان میں سے کئی کو روک دیا۔
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ کچھ علاقوں میں ابھی بھی لڑائی جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے راجوری، اکھنور اور ادھم پور میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، کچھ جگہوں پر گھروں کو نقصان پہنچا۔
قبل ازیں اپنے بیان میں وزارت دفاع نے کہا، “پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی سے متصل 26 مقامات پر ڈرون دیکھے گئے ہیں۔ ان میں مشتبہ مسلح ڈرون بھی شامل تھے۔
ان مقامات میں بارہمولہ، سری نگر، اونتی پورہ، نگروٹا، جموں، فیروز پور، پٹھان کوٹ، فاضلکا، لال گڑھ جٹہ، جیسلمیر، لاڑک اور لاڑک شامل ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ فیروز پور میں ایک مسلح ڈرون نے ایک شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک مقامی خاندان کے کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔
ہندوستانی مسلح افواج ہائی الرٹ ہے اور اس طرح کے تمام فضائی خطرات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ انسداد ڈرون سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
صورت حال پر گہری نظر ہے اور جہاں بھی ضرورت ہو فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو خاص طور پر سرحدی علاقوں میں گھر کے اندر رہنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کرنے اور مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 7-8 مئی کی درمیانی رات کو بھی بھارت نے پاکستان کی جانب سے ایک بڑا ڈرون اور میزائل حملہ روک دیا تھا اور یہاں تک کہ لاہور کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا تھا۔
بھارت اور پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دیے
کشیدگی اور فضائی حملوں کے پیش نظر بھارت اور پاکستان نے اپنی اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ بھارت نے اپنے 32 ہوائی اڈوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (AAI) اور متعلقہ ہوا بازی کے حکام نے 9 مئی 2025 سے 14 مئی 2025 تک تمام سول فلائٹ آپریشنز کے لیے شمالی اور مغربی ہندوستان کے 32 ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بند ہونے والے ہوائی اڈوں میں ادھم پور، امبالہ، امرتسر، اونتی پور، بھٹنڈہ، بھج، بیکانیر، چندی گڑھ، ہلوارہ، ہندن، جیسلمیر، جموں، جام نگر، جودھ پور، کاندلا، کانگڑا (گگل)، کیشود، کشن گڑھ، کلو منالی (بھونٹر)، لیہہ، لدھیانہ، موندرا۔، نالیہ، پٹھانکوٹ، پٹیالہ، پوربندر، راجکوٹ (ہیراسر)، سرساوا، شملہ، سری نگر، تھوائز، اترلائی ایئر پورٹ شامل ہیں۔
وہیں پاکستان نے اپنے فضائی حدود آج دوپہر 12 بجے تک کے لیے بند کردی۔ پشاور جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز PIA218 کو آخری فضائی پرواز تھی جسے صورت حال کے پیش نظر مجبوراً کوئٹہ کی طرف موڑنا پڑا۔