لکھنؤ(نامہ نگار)ضلع اسپتال سے بھائی کے ساتھ گھر جا رہے ایک نوجوان کو اسپتال کے باہر تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ زخمی نوجوان کو اسپتال میںداخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ گڑمبا علاقہ میں سڑک حادثہ میں زخمی ایک کاریگر کی دوران علاج موت ہو گئی۔ ناکہ کے گنیش گنج کا ۴۸سالہ سنیل کمار کئی دن سے بیمار تھااور ضلع اسپتال میں زیر علاج تھا اتوارکو ڈاکٹروںنے اس کو چھٹی دے دی تھی۔ سنیل اپنے بھائی کے ساتھ گھر کیلئے روانہ ہوا تھا کہ ضلع اسپتال کے گیٹ کے باہر نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر مار دی حادثہ میںسنیل شدید طور سے زخمی ہو گیا اس کو ٹراماسینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
اسکے علاوہ گڑمبا کے کلیان پور اترانچل کالونی میں رہنے والے ۵۳سالہ راج کمار پتائی کا کام کرتا تھا دو دن قبل کام کر کے وہ سائیکل سے گھر جا رہا تھا کہ جگرانی اسپتال کے نزدیک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر ماردی زخمی حالت میں اس کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔