لکھنؤ۔(نامہ نگار) بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار پارلیمنٹ کو مجرمین سے پاک رکھا جائے گا۔بے حد مضحکہ خیز ہے۔ کیوں کہ ایسی کوئی بھی یقینی دہانی ملک کے عوام کو دینے سے پہلے بی جے پی کو مجرمین سے نجات دلاکرصحیح نیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا ورنہ اس طرح کا بیان عوام کو گمراہ کرنے والااور سستی مقبولیت حاصل کرنے والا بیان مانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا ہردوئی کے عوامی جلسے میں دیا گیا بیان خود کا مضحکہ خیز ہے۔کیوں کہ پورے ملک میں داغی اور ملزمین کو سب سے زیادہ ٹکٹ بی جے پی نے ہی دیئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادا ت کے اہم ملزمین کو پارلیمنٹ کا ٹکٹ دینے والی پارٹی کے لیڈر آخر کس منھ سے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔یہ بات عوام کی سمجھ سے باہر ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی اقتدار والی ریاستوں وگجرات کابینہ میں ایسے ہی وزیر ہیں اور بی جے پی تنظیم نے جنرل سکریٹری کے عہدے پر بھی ایسے ہی افراد قابض ہیں جو سنگین جرائم کے مجرمین ہیں۔