نئی دہلی ۔( بھاشا )اسٹاکسٹوں اور خردہ کاروباریوں کی خریداری اور محدود اسٹاک کے سبب دہلی کرانہ بازار میں آج ہلدی اور زیرہ کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق ہلدی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۷۶۰۰ :۱۱۷۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔
زیرہ عام اور زیرہ اعلیٰ کوالٹی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۱۰۸۰۰ :۱۰۹۰۰ روپئے اور ۱۳۲۰۰ :۱۳۷۰۰ روپئے کوئینٹل بند ہوئی وہیں تیل بازار میں آج خوردنی تیل کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی گراوٹ درج کی گئی ۔بازار ذرائع کے مطابق تل مل ڈیلیوری تیل کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۹۹۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ سویا بین ریفائنڈ مل ڈیلیوری اندور اور سویا بین ڈیگم کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰ روپئے کے نقصان کے ساتھ بالت
رتیب ۷۴۰۰ روپئے اور ۷۲۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ خام پام تیل ایکس کانڈلا کی قیمت ۵۰ روپئے گرکر ۵۷۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ،۔ پامو لین آر بی ڈی اور پامو لین کانڈلا تیل کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۶۶۵۰ روپئے اور ۶۳۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ اس کے علاوہ دال بازار میں آج ارد کی قیمتوں میں ۱۵۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی جبکہ مونگ کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ آئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق ارد اور ارد کی دال کی قیمت ۱۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۴۶۵۰ :۵۲۰۰ روپئے اور ۶۳۰۰:۶۷۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ وہیں مونگ اور مونگ کی دال چھلکا مقامی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۶۴۰۰:۷۷۰۰روپئے اور ۷۵۰۰:۸۰۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ چنا ، چنے کی دال اور چنا مقامی واعلیٰ کوالٹی کی قیمت پچاس روپئے کے نقصان کے ساتھ بالترتیب ۲۹۵۰ :۳۷۰۰ روپئے اور ۳۹۰۰ :۴۱۰۰ روپئے ، ۴۰۰۰:۴۱۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ اناج بازار میں باجرہ کی قیمتوں میں پانچ روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی ۔