سلمان خان کو گزشتہ سال جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ان کے گھر کے باہر بھی فائرنگ کی گئی۔ جس کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی۔
ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس میں چوری چھپے گھسنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ 22 مئی 2025 کا ہے۔ جب ایک خاتون سلمان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسے موقع پر ہی پکڑ لیا اور اپنی تحویل میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
سلمان سیکورٹی کے حوالے سے کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ سال ان کے گھر کے باہر حملے کے بعد، پھر انہیں ملنے والی دھمکیوں کے بعد سلمان کو سخت پولیس سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔ لیکن اتنی سخت سیکورٹی کے باوجود ایک نامعلوم خاتون نے ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس فی الحال اس خاتون سے تفتیش کر رہی ہے۔ وہ اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اس لیے کوئی اور تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اپریل 2024 میں ممبئی کے باندرہ علاقے میں گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ حملہ مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ نے کیا تھا۔ لارنس کے بھائی انمول بشنوئی نے بعد میں فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس کی ذمہ داری قبول کی۔ واقعے کے فوری بعد سلمان کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی۔ کسی کو بھی اپنے گھر کے قریب رکنے یا تصویر لینے کی اجازت نہیں تھی۔