جونپور : اترپردیش کے جونپور ضلع کے ظفر آباد علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک بوڑھےشخص اور اس کے دو بیٹوں کو سر پر ہتھوڑے سے وار کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوستوبھ نے پیر کو بتایا کہ محمد پور کاندھ گاؤں کے رہنے والے لال جی (62)، ان کے بیٹے گڈو کمار (32) اور یادویر (28) علاقے کے نیواڈا بائی پاس پر لال جی ویلڈنگ ورکشاپ نامی دکان کے مالک تھے۔
اتوار کی رات لال جی اپنے دو بیٹوں کے ساتھ دکان پر تھے کہ رات گئے کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے تینوں کے سر پر ہتھوڑے سے وار کیا اور انہیں قتل کر دیا اور چابی سے سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر بھی کھول کر لے گئ۔
موقع سے چار موبائل فون ملے ہیں۔ گڈو کمار کے بہنوئی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے آٹھ ٹیموں کی تشکیل دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ شواہد اکٹھے کرنے اور دیگر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ متوفی سے کچھ لوگوں کی پرانی دشمنی تھی ۔پولیس اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔